English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ربیع الاول کا چاند دیکھنے کے لیے رویت �لال کمیٹی کا اجلاس آج �وگا

moon of Ramadan

اسلام آباد: ربیع الاول 1446 ہجری کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا۔

مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مولانا عبدالخبیر آزاد وزارت مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی میں اجلاس کی صدارت کریں گے۔

ربیع الاول کا چاند نظر آنے سے متعلق شواہد اکٹھے کرنے کے لیے زونل اور ضلعی رویت ہلال کمیٹیوں کے اجلاس بھی ان کے متعلقہ ہیڈ کوارٹرز میں ہوں گے۔

مرکزی اور زونل رویت ہلال کمیٹی کے اراکین جن میں مفتی ضمیر احمد ساجد، مفتی محمد اقبال نعیمی، مفتی عبدالسلام جلالی، مولانا ابوبکر صدیق، مولانا ہارون رشید بالاکوٹی، علامہ سجاد حسین جوادی، پیر محمد ممتاز احمد ضیاء نظامی شامل تھے۔ اور دیگر علماء کرام اجلاس میں شرکت کریں گے۔

12 ربیع الاول کو دنیا بھر کے مسلمان پیغمبر اسلام صلی الله علیه وسلم کی ولادت کا جشن مناتے ہیں، جسے عید میلاد النبی صلی الله علیه وسلم بھی کہا جاتا ہے-

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے