کراچی: سندھ حکومت صوبے میں تعینات اسسٹنٹ کمشنرز کیلئے لگژری گاڑیاں خریدنے کی تیاری کرنے لگی۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق ڈبل کیبن گاڑیاں خریدنے کےلئے محکمہ جنرل ایڈمنسٹریشن نے 2 ارب روپے جاری کرنے کیلئے محکمہ خزانہ کو خط لکھ دیا۔ خط میں کہا گیا ہے کہ سندھ حکومت 4بائی 4 کی 138 ڈبل کیبن گاڑیاں خریدنا چاہتی ہے، جو کہ سندھ بھر میں تعینات اسسٹنٹ کمشنرز کو دی جائیں گی۔
اسسٹنٹ کمشنرز کے لئے سندھ حکومت کی جانب سےخریدی جانے والی ایک گاڑی کی قیمت ایک کروڑ روپے سے بھی زائد ہے۔

