English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

علی امین کے وارنٹ گرفتاری منسوخ، عدالت میں پیشی کی یقین دہانی

اسلام آباد کی ٹرائل کورٹ کی جانب سے خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کے وارنٹ گرفتاری منسوخ کر دیے گئے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق گزشتہ روز ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس نے غیر قانونی اسلحہ اور شراب برآمدگی کیس میں علی امین گنڈاپور کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے تھے، اور بہارہ کہو پولیس کو ان کی گرفتاری کے احکامات موصول ہو چکے تھے۔

علی امین گنڈاپور کے وارنٹ ان کی عدالت میں عدم حاضری کی وجہ سے جاری کیے گئے تھے تاہم انہوں نے ٹرائل کورٹ میں وارنٹ منسوخی کے لیے درخواست دائر کی۔

درخواست میں ان کے وکیل نے یقین دہانی کرائی کہ وہ عدالت میں پیش ہوں گے، اس یقین دہانی پر عدالت نے ان کے وارنٹ گرفتاری منسوخ کر دیے۔

اس سے قبل پشاور ہائی کورٹ نے علی امین گنڈاپور کی راہداری ضمانت بھی منظور کی تھی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے