English Al Qamar Urdu جون 29, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

چوہدری شجاعت اور پرویز الٰہی کی ملاقات، ایک دوسرے سے گلے شکوے

suspicious of each other

لاہور: چوہدری برادران کے درمیان برف پگھل گئی اور چوہدری شجاعت سے پرویز الٰہی کی ملاقات ہوئی ہے۔

میڈیا ذرائع کے مطابق چوہدری شجاعت حسین اور چوہدری پرویز الٰہی کے درمیان ملاقات ہوئی ہے جس میں چوہدری وجاہت حسین نے اہم کردار ادا کیا۔ ملاقات کیلیے چوہدری وجاہت نے پرویز الہی کو قائل کیا کہ چوہدری شجاعت آپ سے بڑے ہیں لہٰذا اُن کے پاس جائیں۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ چودہری شجاعت اور پرویز الہٰی نے ملاقات میں ایک دوسرے سے گلے شکوے کیے جبکہ دونوں نے ذاتی اور خاندانی سطح کے معاملات کو مل بیٹھ کر طے کرنے پر اتفاق کیا۔

ذرائع کے مطابق چوہدری برادران کی ملاقات میں صرف فیملی کے تعلقات میں بہتری پر بات ہوئی اور دونوں نے سیاسی بات چیت سے گریز کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے