ریاض (انٹرنیشنل ڈیسک) سعودی دار الحکومت ریاض میں ماہرین نے نفسیاتی صحت کے لیے مختص اسپتال کے قیام کا منصوبہ تیار کرلیا۔ اسپتال میں نشے کے امراض کا علاج کیا جائے گا اور نفسیاتی بحالی پروگراموں کے علاوہ نفسیاتی و سماجی مشاورت بھی پیش کی جائے گی۔ سعودی عرب میں 180 بستروں کی گنجائش کے ساتھ یہ اپنی نوعیت کا پہلا اسپتال ہو گا۔ اس پر 40.8 کروڑ ریال کی مجموعی لاگت آئے گی۔اسپتال میں خصوصی نگہداشت کے کمروں، طبی کلینکوں اور خواتین، مرد اور نوجوانوں کے لیے نفسیاتی وارڈوں کے علاوہ جنرل اور پرائیوٹ روم بھی ہوں گے۔
