English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

مراکش میں شدید بارش اور سیلاب سے11افراد ہلاک

مراکش میںپانی کا ریلا گاڑی کو بہا کر لے جارہا ہے‘ چھوٹی تصاویر مختلف حادثات کی ہیں

رباط (انٹرنیشنل ڈیسک) مراکش میں شدید بارش کے بعد سیلابی صورتحال پیدا ہوگئی،جس کے باعث مختلف حادثات میں 11 افراد ہلاک اور 9 لاپتا ہوگئے۔ مراکشی حکام کے مطابق سیلاب سے 40 مکانات کو نقصان پہنچا جبکہ 90 سے زیادہ سڑکیں تباہ ہوگئیں۔ جنوبی مراکش کے صوبوں میں بجلی، پانی اور مواصلات کا نظام بھی متاثر ہوگیا ہے۔ حکام کی جانب سے ہائی وے پر سفر کرنے والے ڈرائیوروں کو خراب موسم میں احتیاط کی تاکید کی گئی ہے جبکہ محکمہ موسمیات نے خراب موسمی حالات کے پیش نظر حد نظر متاثر ہونے سے بھی خبردار کیا ہے۔محکمہ موسمیات کی جانب سے طوفانی بارش 3روز تک جاری رہنے کا انتباہ بھی دیا گیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے