English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ترک فوج نے علاحدگی پسندوں کے 21 ٹھکانے تباہ کردیے

القمر

انقرہ (انٹرنیشنل ڈیسک) ترک فوج کے شمالی عراق میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر حملے کرتے ہوئے 21 ٹھکانوں کو تباہ کر دیا۔ خبر رساں ادارے کے مطابق ترک فوج نے عراق کے شمال میں میتینا، گارا، ہاکرک، قندیل اور آسوس کے علاقوں میں فضائی آپریشن کیا۔ کارروائی کے دوران کئی دہشت گرد وں کو ہلاک کردیا گیا۔ ترک فوج نے غاروں، پناہ گاہوں، گوداموں اور دہشت گرد تنظیم پی کے کے کے زیر استعمال مقامات سمیت دہشت گردوں کے 21 اہداف کو نشانہ بنایا۔ واضح رہے کہ تُرک فوج نے عراق اور شام میں موجود کرد علاحدگی پسندوں کے خلاف آپریشن شروع کررکھا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے