English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

بھارت: خوفناک ٹریفک حادثے میں 17افراد ہلاک

القمر

نئی دہلی (انٹرنیشنل ڈیسک) بھارت میں بس اور پک اپ ٹرک کے درمیان ہونے والے خوفناک تصادم میں 17 افراد ہلاک ہوگئے،جن میں سے 14 کا تعلق ایک ہی خاندان سے تھا۔ حادثے میں مرنے والوں میں 4 بچے، 4 خواتین اور9 مرد شامل ہیں،جب کہ 16مسافر زخمی بھی ہوئے۔ ایک ہی گھر سے 14 جنازے اٹھنے پر علاقے میں کہرام مچ گیا۔ خبررساں اداروں کے مطابق آگرہ میں ساسنی سے آنے والے خاندان کی گاڑی کو تیز رفتاری کے باعث ہاتھرس کے مقام پر حادثہ پیش آیا۔ ادھر نریندر مودی اور وزیر اعلیٰ یوگی ادتیہ ناتھ نے لواحقین کو وزیر اعظم ریلیف فنڈ سے بھاری معاوضے دینے کا اعلان کیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے