English Al Qamar Urdu جون 27, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

پارلیمنٹ پر شب خون مارنے والوں کیخلاف آرٹیکل 6 کے تحت کارروائی ہونی چاہیے، بیرسٹر سیف

not canceled but postponed

پشاور:خیبر پختونخوا کے مشیر اطلاعات بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ پارلیمنٹ پر شب خون مارنے والوں کیخلاف آرٹیکل 6 کے تحت کارروائی ہونی چاہیے۔

بیرسٹر سیف نے اپنے بیان میں کہا کہ پارلیمنٹ کی بے توقیری کرنے پر وزرا کی ڈھٹائی  بہت حیران کن ہے۔ یہ لوگ عمران خان اور تحریک انصاف کے بغض میں پارلیمان کی بے توقیری ہونے پر بھی خوش نظر آ رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جعلی حکومت کچھ بھی کرلیں مگر غیر قانونی ترامیم پاس نہیں ہونے دیں گے۔ جعلی حکومت 9 مئی کے فالس فلیگ آپریشن پر بہت واویلا مچاتے ہیں مگر اپنے گھر پارلیمان کی بے توقیری پر خوش ہیں۔ جعلی وزرا 9 مئی کے ڈرامے پر مگر مچھ کے آنسو بہانا بند کریں اور 10 ستمبر کا ماتم کریں۔

بیرسٹر سیف کا کہنا تھا کہ آج اصلی حکومت ہوتی تو پارلیمان کی اس طرح بے توقیری کبھی نہ ہونے دیتی۔ اسپیکر ایاز صادق آئیں بائیں شائیں سے کام نہ لیں، پارلیمنٹ پر حملہ کرنے والوں کے خلاف ایف آئی آر درج کریں۔ پارلیمنٹ پر شب خون مارنے والوں کے خلاف آرٹیکل 6 کے تحت کارروائی کرنی چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ 10 ستمبر جمہوریت کی تاریخ میں سیاہ دن کے طور ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ پارلیمان کی بے توقیری کا پورا پورا حساب لیا جائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے