English Al Qamar Urdu جون 27, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

گورنر سندھ کی وزیر اعظم سے 11 ربیع الاول کو چھٹی دینے کی  درخواست

poor people's cases

  کراچی: گورنر سندھ  کامران ٹیسوری نے وزیر اعظم شہباز شریف سے 11 ربیع الاول کو بھی چھٹی دینے کی درخواست کی ہے،ساتھ ہی پیمرا سے بھی 11 اور 12 کو ناچ گانے نہ چلانے کی استدعا کی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق  گورنر سندھ نے کہا ہے کہ 12 کے ساتھ گیارہ ربیع الاول کی چھٹی  کے لیے بھی  وزیر اعظم کو خط لکھوں گا،پیمرا کو بھی ایک خط لکھ کر ان دونوں دنوں میں ناچ گانے  کے پروگرام بند کرکے حضورﷺ کی سیرت پیش کی جائے۔

انہوں نے مزید کہا کہ  وزیر اعظم اور وزیر اعلیٰ سندھ کو خط لکھ کر درخواست کرونگا کہ اس مبارک مہینہ کو اچھے طریقے سے منانے کے کے لیے 12 ربیع الاول کے ساتھ 11 ربیع الاول کی بھی چھٹی کا اعلان کیا جائے، ان دونودنوں میں لوگ اپنے اپنے طریقے سے عاشق مصطفی سے اظہار کرتے ہیں۔

گورنر سندھ نے مزید کہا کہ   اس مبارک مہینہ میں گورنر ہاوس  سجا رہے گا، اس ماہ مبارک میں لوگ زیادہ سے زیادہ محفل میلاد اور دیگر پروگرامز منعقد کرکے محمد مصطفی کے پیغام کو اجاگر کرتے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے