ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

امریکی ریاست لوزیانا میں طوفان فرانسین سے متاثر‘ 42ہزار افراد بجلی سے محروم

امریکی ریاست لوزیانا میں سمندر کی طرف جانے والے راستے کو بند کردیا گیا ہے

واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) امریکی ریاست لوزیانا سے سمندری طوفان فرانسین ٹکرا گیا160 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والے طوفانی ہوائوں نے تباہی مچادی۔خبررساں اداروں کے مطابق طوفان کے سبب لوزیانا میں 42 ہزار سے زائد صارفین بجلی سے محروم ہیں۔ حکام کی جانب سے طوفان کے اثرات کے باعث شہریوں کو گھروں پر رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ذرائع ابلاغ کے مطابق طوفان کے باعث کئی رہایشی علاقوں میں پانی داخل ہوگیا،جب کہ کئی سڑکوں پر گاڑیاں پانی میں ڈوب گئیں اور راستے مسدود ہوگئے۔ مقامی حکام کا کہنا ہے کہ امدادی ٹیموں کو ہنگامی حالات کے لیے تیار کردیا گیا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں