English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

حیدرآباد ،نیو علی آباد کالونی کے رہائشیوں کا حملے کیخلاف احتجاج

القمر

حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر) نیو علی آباد کالونی کی رہائشی ہندو برادری کے افراد نے کالونی میں واقع راما پیر مندر پر مبینہ حملے اور 4 افراد کو زخمی کیے جانے کے واقعے میں ملوث ملزمان کو گرفتار نہ کیے جانے کے خلاف خواتین اور بچوں سمیت پریس کلب کے سامنے اور بعد میں ایس ایس پی آفس کے سامنے احتجاج کیا۔ اس موقع پر اشوک کمار، گنگو رام، تیسو لال اور دیگر نے الزام عائد کرتے ہوئے بتایا کہ علی آباد کالونی میں واقع راما پیر کے مندر میں ہماری مذہبی تقریب جاری تھی کہ اس دوران ہندو برادری کے نوجوانوں میں جھگڑا ہو گیا جس کے بعد کالونی کے باہر سے بھی کچھ نوجوان جھگڑے میں شامل ہو گئے اور 10 سے زائد نوجوانوں نے مندر پر حملہ کر کے مذہبی تقریب میں شریک خواتین اور بچوں سمیت مردوں کو تشدد کا نشانہ بنا کر فائرنگ کی اور تشدد کے نتیجے میں 4 نوجوان روہیت کمار، سوائی کمار، رمیش کمار اور تیسو لال زخمی ہو گئے جس کی فوری اطلاع پولیس کو دی گئی لیکن پولیس نے اب تک ملزمان کو گرفتار نہیں کیا جس کی وجہ سے ہندو برادری کے افراد میں خوف وہراس پایا جا رہا ہے۔ انہوں نے ڈی آئی جی اور ایس ایس پی حیدرآباد سے اپیل کی کہ مندر پر حملے اور 4 افراد کو زخمی کرنے والے ملزمان مہیش، سہیل جتوئی، وقار بنگلانی، رفیق بنگلانی، خلیل بنگلانی، احسان بلیدی اور دیدو بلیدی کو گرفتار کر کے ہندو برادری کو تحفظ اور انصاف فراہم کیا جائے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے