حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)بچاؤ بند کے قریب پولیس اور موٹر سائیکل لفٹر گروہ کے درمیان مقابلہ پولیس مقابلہ بچاؤ بند لطیف آباد نمبر 5 کے قریب پیش آیا موٹر سائیکل لفٹر گروہ کی موجودگی پر بی سیکشن پولیس ملزمان کی گرفتاری کی کوشش میں دو طرفہ فائرنگ کا تبادلہ فائرنگ کے تبادلے میں ایک ملزم موقع پر زخمی حالت میں اسلحہ سمیت گرفتار ہوگیا جبکہ ساتھی فرار زیر حراست زخمی ملزم کی شناخت یاسر عباسی کے نام سے ہوئی فرار ملزمان کی گرفتاری کیلئے ناکہ بندی جاری بی سیکشن پولیس کی جانب سے ضابطہ کی کارروائی عمل میں لائی جارہی ہے جبکہ ملزم کا سابقہ ریکارڈ بھی چیک کیا گیا جس کے مطابق ملزم 10 سے زائد چوری، ڈکیتی، لوٹ مار، غیر قانونی اسلحہ اور پولیس مقابلے جیسی سنگین وارداتوں میں ملوث پایا گیا ۔
