English Al Qamar Urdu جون 27, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

اسرائیل کو غزہ پر مستقبل قبضہ جمانے سے روکنا ہوگا: کملا ہیرس

امریکی نائب صدر اور ڈیموکریٹ صدارتی امیدوار کملا ہیرس نے کہا ہے کہ اسرائیل غزہ پر دوبارہ مکمل قبضے سے باز رہے اور لڑائی فوری بند کرے۔ وہ کہتی ہیں کہ اسرائیل کو غزہ پر مکمل قبضے سے باز رکھنے کی ضرورت ہے۔ دو ریاستی حل ہی خطے میں امن کی ضمانت فراہم کرسکتا ہے۔

فلاڈیلفیا میں نیشنل ایسوسی ایشن آف بلیک جرنلسٹس کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کملا ہیرس نے کہا کہ مشرقِ وسطیٰ کے بحران کا کوئی پائیدار حل تلاش کرنا ہی پڑے گا۔ جو کچھ ہو رہا ہے وہ کسی بھی اعتبار سے قابلِ برداشت نہیں ہے۔ لازم ہوچکا ہے کہ غزہ میں اسرائیلی فوجی کارروائیاں روکی جائیں اور لوگوں کو امن و سلامتی کے ساتھ جینے کا حق دیا جائے۔

کملا ہیرس کا کہنا تھا کہ غزہ کے لوگوں کو شدید ترین حالات جھیلتے ہوئے ایک سال ہونے کو آیا ہے۔ جنگ بندی وقت کی سب سے بڑی ضرورت ہے۔ یہ بھی لازم ہے کہ مشرقِ وسطیٰ کا ایسا حل تلاش کیا جائے جو ایران کو مضبوط نہ کرے۔ اس بات میں اب کوئی شبہ نہیں رہا کہ مشرقِ وسطیٰ میں حقیقی امن و استحکام کے قیام سے عالمگیر سطح پر امن و استحکام کی راہ ہموار ہوگی۔ لازم ہے کہ اس حوالے سے سنجیدہ ہوکر سوچا جائے۔

کملا ہیرس کا کہنا تھا کہ تارکینِ وطن کے حوالے سے ڈونلڈ ٹرمپ کے ریمارکس انتہائی غیر ذمہ دارانہ ہیں۔ وہ کہہ رہے ہیں کہ دوبارہ صدر منتخب ہونے پر وہ ہیٹی سے تعلق رکھنے والوں کو اُن کے وطن واپس بھیجیں گے جبکہ حقیقت یہ ہے کہ اُن میں سے بیشتر امریکا میں قانونی طور پر مقیم ہیں۔

کملا ہیرس نے اپنے خطاب میں کہا کہ امریکا کو اپنی اندرونی اور بیرونی پالیسیوں کے حوالے سے متوازن رہتے ہوئے چلنا ہے۔ معاشرے میں بگاڑ پیدا کرنے والی اندرونی پالیسیوں کی برائے نام بھی گنجائش نہیں اور بیرونی سطح پر امریکا کو اچھے ثالث کا کردار ادا کرنا ہے۔ غزہ کی صورتِ حال اس بات کی متقاضی ہے کہ امریکا اپنا کردار پوری دیانت اور جاں فشانی سے ادا کرے۔ اس کے لیے اندرونی استحکام لازم ہے۔ ڈونلڈ ٹرمپ جس سوچ کا اظہار کر رہے ہیں وہ معاشرے میں صرف بگاڑ پیدا کر رہی ہے۔ اگر وہ دوبارہ صدر بنے اور انتہا پسندی پر مبنی سوچ کو پالیسیوں میں داخل کیا تو بہت خرابیاں پیدا ہوں گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے