English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

نوجوان تمبانوشی کی جانب راغب ہورہے ہیں،رومس بھٹی

القمر

حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر)اقلیتی سماجی رہنما رومس بھٹی نے کہا ہے کہ تمباکو نوشی زہر قاتل ہے اور آج کا نوجوان بہت تیزی سے اس طرف راغب ہورہا ہے ضرورت اس امر کی ہے کہ اس کی روک تھام کیلئے قائم ادارے بھی خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ کئی ترقی یافتہ ممالک تمباکوسے پاک مستقبل کی راہ پر گامزن ہیں۔ یہ وہ ممالک ہیں جنہوں نے حقیقت پسندی سے تمباکونوشی کے پھیلا کا جائزہ لیا اور اپنے وسائل کے لحاظ سے تمباکونوشی کے خاتمے کے اہداف طے کیے مگر پاکستان اس سلسلے میں پہلا قدم تک نہیں اٹھا سکا۔عالمی ادارہ صحت کے مطابق دنیا بھر کے 1.3 ارب تمباکونوشوں میں سے 80 فیصد کم اور درمیانی درجے کی آمدن والے ممالک میں رہتے ہیں۔ پاکستان میں اس وقت تین کروڑ دس لاکھ افراد مختلف شکلوں میں تمباکواستعمال کرتے ہیں جن میں سے آدھے سگریٹ نوش ہیں۔ انہوں نے کہاکہ تمباکونوشی کے خاتمے کیلئے پہلا قدم اٹھانے میں صوبائی حکومتوں کا کردار کلیدی ہے مگر افسوس کی بات یہ ہے کہ صوبائی سطح پر اس سلسلے میں کوئی قدم نہیں اٹھایا گیا۔ انہوں نے کہا ہر سال ورلڈ نو ٹوبیکو ڈے پر صوبائی وزرائے صحت اور متعلقہ محکمے اپنی غیرموجودگی کے باعث نمایاں رہتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پہلا قدم یہ ہونا چاہیے کہ پاکستان بھر میں بالغ تمباکونوشوں کو ترک تمباکونوشی کی سہولیات فراہم کی جائیں۔ یہ سہولیات انہیں بنیادی انسانی حق کے طور پر مہیا کی جانی چاہیں۔ انہوں نے کہا اس کے علاوہ کم نقصان دہ تمباکو (ٹوبیکو ہارم ڑیڈکشن)کو ٹوبیکو کنٹرول کی کوششوں کا حصہ بنانا چاہیے۔ انہوں نے کہاکہ تمباکونوشی پر قابو پانے کیلئے سگریٹ پر فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی سمیت حکومت کی جانب سے اٹھائے گئے اقدامات کی حمایت کرتی ہیں۔ انہوں نے کہا ضرورت اس امر کی ہے کہ صرف ان اقدامات تک محدود نہ رہا جائے بلکہ آگے بڑھ کر نئے اور زیادہ موثر طریقوں سے استفادہ کیا جائے۔انہوں نے کہا پاکستان کو تمباکونوشی کے خاتمے کا ہدف طے کرنے سے پہلے ملک میں تمباکو کے استمعال کا جائزہ لیا چاہیے جبکہ صوبائی حکومتوں کو اس سلسلے میں پہل کرنی چاہیے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے