ہنگورجہ (نمائندہ جسارت) شاہ جی مشین نہال خان سولنگی بدر الدین صدیقی لنک روڈ کی کئی برس سے مرمت نہ ہونے کی وجہ سے روڈ پر بڑے بڑے گڑھے پڑ گئے اور آنے جانے والوں کو شدید دشواری کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ مختلف گائوں کے مکینوں نے کہا ہے کہ شاہ جی مشین نہال خان سولنگی بدرالدین صدیقی لنک روڈ 4 تحصیلوں کے سیکڑوں گائوں اور شہروں کو ملانے والا مصروف ترین روڈ ہے اور یہاں کے مکینوں کا سبزیاں اور دیگر فصلوں پر گزر بسر ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہاں سے منتخب ہونے والے سندھ اسمبلی اور قومی اسمبلی کے اراکین نے کوئی توجہ نہیں دی جس کی وجہ سے مکینوں کو شدید دشواری کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ لنک روڈ کی جلد مرمت کروائی جائے۔
