English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

بجلی کے بلوں کی ادائیگی عوامی ریفرنڈم پر منحصر ہوگی: حافظ نعیم الرحمٰن

القمر

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے امیرِ جماعتِ اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا کہ کہ ’حق دو عوام کو‘ تحریک دوسرے فیز میں داخل ہو رہی ہے، شاہراہوں پر دھرنے دیں گے تاکہ عوام کو پتہ چلے کہ جماعتِ اسلامی ان کا مقدمہ لڑ رہی ہے، بجلی کے بلوں اور ناجائز ٹیکسز کے خلاف عوام کا پیمانہ لبریز ہوگیا ہے، بجلی کے بل ادا کرنے ہیں یا نہیں، فیصلہ اب عوامی ریفرنڈم کے ذریعے ہوگا۔

حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا کہ 23 سے 27 اکتوبر تک پاکستانی عوام سے رابطہ کرکے ریفرنڈم کریں گے جس میں عوام فیصلہ کریں گے کہ آنے والے بلوں کی ادائیگی کرنی چاہیے یا نہیں ،جماعت اسلامی 45 دن پورے ہونے پر نئی تحریک شروع کررہی ہے، 29 ستمبر سے مختلف شہروں میں بڑے مظاہرے کیے جائیں گے ،جماعت اسلامی یکم اکتوبر سے 7 اکتوبر تک غزہ و لبنان کے لوگوں کے نام کریں گے، 7 اکتوبر کے بعد نئی مزاحمتی تحریک شروع کریں گے جس میں احتجاجی دھرنا اور ریلیاں نکالیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ بہت بڑی تعداد میں عوام جماعتِ اسلامی کی ممبر شپ حاصل کر رہے ہیں، جماعتِ اسلامی عوام کی نمائندگی کر رہی ہے، ہر طرف نااہلی اور کرپشن ہے، ہم عوام کی ترجمانی کر رہے ہیں، ایسا نظام ہے جس کے نتیجے میں ہم برباد ہوتے چلے جا رہے ہیں، ہم نے ایک دھرنے کو کئی دھرنوں میں تبدیل کیا، ہم نے حکومت کو موقع بھی دیا اور عوامی رابطے کو بھی جاری رکھا۔

انہوں نے کہا کہ ناجائز بجلی کے بلوں کو ادا ہی نہیں کریں گے کیونکہ ان کی ادائیگیاں وہ پہلے بھی کر چکے ہیں ، ہمارے بچوں کو معیاری تعلیم اور صحت نہیں مل رہی، ایسی سیاست نہیں چل سکتی کہ آپ صرف باتیں کرت رہیں، ہمیں عملی طور پر میدان میں نکلنا پڑتا ہے اسی لیے احتجاج کیا۔ ہمارے پاس ملین مارچ کا آپشن بھی ہے، جو لانگ مارچ کی شکل بھی اختیار کر سکتا ہے۔

امیرِ جماعتِ اسلامی نے کہا کہ چند لوگوں کو ٹیکس میں چھوٹ دی گئی ہے اس لیے ہم پریہ ٹیکس لگتے ہیں، عوام کے حقوق کی تحریک پارٹی بازی کے لیے نہیں، یہ پاکستان کے 25 کروڑ لوگوں کا مقدمہ ہے، حکومت ہوش کے ناخن لے، آئی پی پیز کو اب لگام ڈالنی ہوگی۔ رپورٹ سے کچھ نہیں ہو گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے