سابق امریکی وزیر دفاع لیون ایڈورڈ پنیٹا نے اسرائیل کو دہشت گرد قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ حالیہ ٹارگٹڈ پیجر حملہ دہشت گردی کی ایک شکل ہے۔
گزشتہ روز سی بی ایس کے ایک انٹرویو کے دوران سابق امریکی وزیر دفاع لیون ایڈورڈ پنیٹا نے اسرائیل کے لبنان میں کیے گئے حملے کی سخت مذمت کی۔
جب ان سے پوچھا گیا کہ کیا اس کارروائی کے لیے اسرائیل کی مذمت ہونی چاہیے تو پنیٹا نے کہا کہ دنیا کی اقوام کو اس بارے میں سنجیدہ بحث کرنے کی ضرورت ہے۔ اسرائیل کی اس نوعیت کی کارروائیاں واضح طور پر دہشت گردی کے زمرے میں آتی ہیں۔
پنیٹا نے مزید کہا کہ ڈیوائسز میں بارودی مواد رکھنا دہشت گردی ہے اور دنیا کو اس معاملے پر توجہ دینا بہت ضروری ہے۔
انہوں نے خبردار کیا کہ اگر ایسی کارروائیوں کو روکا نہ گیا تو یہ مستقبل کی جنگوں کا سبب بن سکتی ہیں۔

