ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

شمالی کوریا امریکی انتخابات کے دوران جوہری تجربہ کر سکتا ہے‘ جنوبی کوریا

جنوبی کوریا: امریکا کی جوہری آب دوز بوسان کے بحری اڈے پر موجود ہے

سیول (انٹرنیشنل ڈیسک) جنوبی کوریا کا کہنا ہے کہ شمالی کوریا 9نومبر کو ہونے والے امریکی انتخابات کے دوران جوہری تجربہ کرسکتا ہے۔ قومی سلامتی کے دفتر کے سربراہ شن وون سک نے ایک ٹی وی پروگرام میں شمالی کوریا کے ساتویں جوہری تجربے کے امکان کے بارے میں بات کی۔ انہوں نے کہا کہ شمالی کوریائی رہنما کم جونگ اْن کے اشارے پر ملک کسی بھی وقت ایٹمی تجربہ کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ شمالی کوریا کو ابھی ایک سے زیادہ تجربات کی ضرورت ہے،تاہم وہ تزویراتی فائدہ ملنے کی صورت میں جوہری تجربہ کرے گا۔دوسری جانب جوہری طاقت سے چلنے والے امریکی آبدوز کی جنوبی کوریا کے شہر بوسان پہنچ گئی،جس پر شمالی کوریا کی جانب سے سخت ردعمل کا اظہار کیا گیا۔

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں