English Al Qamar Urdu جون 26, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

الخدمت اور حمزہ فاؤنڈیشن کے اشتراک سے خصوصی افراد کیلیے  جاب فیئر کا انعقاد

راولپنڈی:الخدمت فاؤنڈیشن اور حمزہ فاؤنڈیشن کی معاونت سے خصوصی افراد کے لیے انکلوسیویٹی ڈرائیو جاب فئیر فار پرسن ود ڈسیبلٹیز  کا انعقاد کیا گیا۔

جاب فیئر میں الخدمت فاؤنڈیشن  کےنائب صدرڈاکٹرمشتاق مانگٹ، ڈائریکٹرحمزہ فاؤنڈیشن، زینب خان،ڈائریکٹرجنرل اسپیشل ایجوکیشن پنجاب  شاہدہ فاروق، سینئرسرکاری اہلکار، ٹیکسٹائل اور آئی ٹی کمپنیز سمیت دیگرشعبہ جات سےتعلق رکھنے والی شخصیات نےشرکت کی۔

اس موقع پر  ڈاکٹرمشتاق مانگٹ نےخطاب کرتے ہوئے کہا جاب فئیرمنعقدکرنے کامقصدعام افراد کی طرح خصوصی افراد کو بھی مساوی مواقع  فراہم کرنا ہے،تاکہ خصوصی  افراد کی معاشی ومعاشرتی شمولیت کو یقینی بنایا جاسکے۔

نائب صدر الخدمت نے کہا خصوصی  افراد کوالخدمت بپلیٹ  فارم مہیاکر رہی ہے ، جس کا مقصد خصوصی افراد کو آئی ٹی کی جدید تعلیم اور ہنرسے آراستہ کرنا ہے تاکہ انہیں معاشرے میں بہتر مواقع حاصل کرنے میں مدد ملے ۔

ان  کامزید کہنا تھا  کےالخدمت فاؤنڈیشن کو اب  تک خصوصی  افرادکی جانب سے سیکڑوںسی ویز موصول ہوچکی  ہیں جس پر انہوں نے اس عزم  کا  اظہارکیا کے الخدمت اپنی پارٹنر کمپنیز  کےساتھ مل کر ان تمام  خصوصی افراد کو نوکریاں حاصل  کرنے میں معاونت فراہم کرے گا۔

ڈائریکٹر حمزہ فاؤنڈیشن زینب خان کا کہنا تھا،حمزہ فاؤنڈیشن خصوصی افراد کو با اختیار بنانے، تعلیم اور روزگار تک رسائی دلانے کے لیے کام کرتا آ رہا ہے۔

انہوں نے  کہاکہ حمزہ فاؤنڈیشن ان تمام کمپنیوں کا شکر گزار ہے جنہوں نے خصوصی افراد کے لیے ملازمتوں کے مواقع پیدا کرنے کے لیے تعاون کیا۔

جاب فئیر کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے ڈائریکٹر اسپیشل  ایجوکیشن  پنجاب  شاہدہ فاروق نے کہا کہ خصوصی افراد بے پناہ صلاحیتوں کے مالک ہوتے ہیں جو کہ ملکی معیشت میں با معنی حصہ ڈال سکتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ خصوصی افراد کے لیےپاکستان میں اپنی نوعیت کا پہلا جاب فئیر ہے، ایسی تقریبات کےانعقاد سے خصوصی  افراد کی حوصلہ افزائی  ہوگی۔تقریب کے اختتام پر مہمانان  خصوصی نے جاب فئیر میں شرکت کرنے والی معاون کمپنیوں کے نمائندوں اور والنٹیرز کو سرٹیفکیٹس اور شیلڈز سے نوازا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے