پیرس: فرانسیسی صدر ایمانیول میکرون کاکہنا ہے کہ لبنان کی صورتحال فرانس کے لیے تشویش کا باعث ہے، فرانس ہمیشہ لبنان کے ساتھ کھڑا رہا ہے اور آئندہ بھی حمایت جاری رکھے گا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے فرانسیسی صدر نے کہاکہ ظلم کے خلاف ہم نے ہمیشہ آواز بلندکی ہے، آئندہ بھی کرتے رہیں گے، غزہ کے بعد لبنان پر اسرائیل کی بمباری افسوسناک ہے۔
یا رہے کہ اسرائیل کے غزہ کے بعد لبنان پر حملے جاری ہیں، جس میں اب تک 670لبنانی شہید اور 2ہزار کے قریب افراد زخمی ہوئے ہیں جبکہ حزب اللہ نے بھی جوابی کارروائی کرتے ہوئے تل ابیب کے قریب واقع اسرائیلی خفیہ ایجنسی موساد کے ہیڈکواٹر کو قادر ون بیلسٹک میزائل سے نشانہ بنایا مگر اسرائیلی دفاعی نظام نے میزائل کے حملے کو ناکام بنادیا۔

