English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

حزب اللہ کا اسرائیلی خفیہ ایجنسی موساد کے ہیڈ کوار ٹر بلیسٹک میزائل سے نشانہ

بیروت : حزب اللہ نے تل ابیب کے قریب اسرائیلی خفیہ ایجنسی موساد کے ہیڈکوارٹر کو نشانہ بناتے ہوئے ایک بیلسٹک میزائل فائر کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق حزب اللہ کا کہنا ہے کہ حالیہ حملے اسرائیلی خفیہ ایجنسی موساد کے ہیڈ کوارٹر میں منصوبہ بندی کے زریعے گروب پر کیے گئے ہیں ، جس کا جواب بھر پور طریقے سے دیا جائے گا اور ہمارا ہدف اب موساد کا ہیڈ کوارٹر ہے جو اس طرح کے منصوبے بندی کر رہا ہے ۔

یہ پہلا موقع ہے جب حزب اللہ نے اپنے تقریباً سال بھر جاری جنگ کے دوران اسرائیل پر بیلسٹک میزائل حملے کا دعویٰ کیا ہے، جو 7 اکتوبر کو حماس کے حملے کے بعد شروع ہوئی تھی۔

اس سے قبل، اسرائیلی فوج نے کہا تھا کہ لبنان سے فائر کیا گیا ایک میزائل تل ابیب میں سائرن بجنے کے بعد روکا گیا۔

حزب اللہ کے بیان کے مطابق اسلامی مزاحمت نے بدھ ، 25 ستمبر 2024 کو صبح 6:30 بجے (0330 GMT) ایک ‘قادر 1’ بیلسٹک میزائل تل ابیب کے مضافات میں موساد کے ہیڈکوارٹر کو نشانہ بنایا۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ یہ ہیڈکوارٹر لیڈروں کے قتل اور پیجرز اور وائرلیس ڈیوائسز کے دھماکوں کا ذمہ دار ہے جس کا حوالہ دیتے ہوئے کہا گیا کہ گزشتہ ہفتے لبنان میں حملے ہوئے تھے جن میں ایک اعلیٰ کمانڈر سمیت کئی افراد شہید ہوئے۔

حزب اللہ نے کہا کہ یہ حملہ غزہ کے عوام کی حمایت میں اور “لبنان اور اس کے عوام کے دفاع” میں کیا گیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے