کندھکوٹ(نمائندہ جسارت) کندھکوٹ، غوثپور اور دوسرے شہروں میں آج دوسرے روز بہی ڈاکوؤں کے ظلم سے تنگ ہو کر عوام بھتا مافیہ، ڈاکو کلچر، بدامنی، بدمعاشی، غنڈہ گردی کیخلاف ہزاروں شہری امن کا جھنڈا اٹھا کر سڑکوں پر نکل آئے کندھکوٹ کو بچانا ہے امن قائم کروانا ہے کے نعروں سے شہر گونج اٹھا ڈاکوؤں کے نشانے پر لٹکے ہوئے ہندو تاجروں کی امن ریلی میں بھرپور شرکت بھتا خوری بند کر کے تاجروں کو تحفظ فراہم کیا جائے،شہریوں کا مطالبہ۔تفصیلات کے مطابق کندھکوٹ ضلع میں کندھکوٹ، تنگوانی، غوثپور میں تاجروں، سرمایہ داروں، معززین کو ضلع کی پولیس کے ناک میں نکیل ڈالنے والے ڈاکوؤں نے بھتا وصول کرنے کا سلسلہ شروع کیا جو معاملہ منظر عام پر آنے کے بعد آل پارٹیز موومنٹ کی کال پر پریس کلب سے تقریباً 3 سے 4 ہزار شہریوں نے ہاتھوں میں امن کا سفید جھنڈا اٹھا کر شہر کے مختلف راستوں ہوتے ہوئے ٹاور چوک تک امن مارچ کیا امن مارچ میں شامل شہریوں نے امن کی خاطر نکلے ہیں، امن کھپے، امن دو، ڈاکو راج ختم کرو، غندہ گردی بند کرو، بدمعاشیاں بند کرو کے نعروں کی گونج کے دوران مختلف سیاسی سماجی رہنماؤں، شہری رہنماؤں دلمراد ڈاھانی، ڈاکٹر میھر چند، حاجی حضوربخش مغل، غلام مصطفیٰ میرانی، ظریت ساگر بجارانی، عبدالفتاح مغل، کامریڈ عباس، والی ڈنو سندھی، ڈاکٹر صوفی سریش کمار، مولوی جمال الدین اوگاہی، مولوی محمد ابراہیم خاکی، مولوی محمد خان ملک، عرفان اللّٰہ کھوسو، مولوی فرحان مغل، فدا حسین محمدانی، شاہنواز مرھیٹو، شعبان جکھرانی، چھوٹو جکھرانی، سنتوش اگروال، راجا کھنا، گھنشام داس گیھانی اور قمرالدین سہریانی ودیگر نے میڈیا سے اور امن مارچ کو خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امن کی خاطر سڑکوں پر نکلے ہیں کندھکوٹ شہر کو تباہ کرنے کی سازش ہو رہی ہے لاقانونیت کے باعث ڈاکو شہر کے ہر دکاندار سے بے خوف ہو کر بھتا لے رہے ہیں بھتا مافیا کے خوف سے یہاں کا کاروباری طبقہ نقل مکانی کرنے پر مجبور ہو گیا ہے پولیس کو سب کچھ معلوم ہونے کے باوجود خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے جیسے ڈاکوؤں کے ساتھ حصے دار ہے میڈیا میں بھتے کی خبریں نشر ہونے کے باوجود سوئی ہوئی پولیس بیدار نہیں ہوئی ہے حکمرانوں سمیت اعلیٰ اداروں نے بھی کوئی نوٹس نہیں لیا ہے ہم عوام کے ساتھ ہونے والے ظلم جو بھتا مافیا، بدمعاشی اور غندہ گردی کے ذریعے کیا جا رہا ہے اس عمل کیخلاف بھرپور احتجاجی تحریک شروع کی ہے جو امن قائم ہونے، بھتا مافیا ختم ہونے تک جاری رہے گی ہم ملک کے اعلیٰ اداروں سے مطالبہ کرتے ہیں کہ نوٹس لیکر عوام کے ساتھ ہونے والا ظلم بند کرایا جائے۔
