English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

حزب اللہ فلسطین کی حمایت اور اسرائیل پر حملے جاری رکھے گی، شیخ نعیم قاسم

بیروت: حزب اللہ کے نائب سربراہ کا شیخ نعیم قاسم کا کہنا ہے کہ تنظیم فلسطین کی حمایت کے ساتھ اسرائیل پر حملے جاری رکھے گی ۔ اسرائیل کی بڑھتی ہوئی دہشت گردی سے اب پورے لبنان میں جنگ کا خطرہ بن گیا ہے ۔

حزب اللہ کے نائب سربراہ نے ایک ٹیلی ویژن خطاب میں کہا کہ ہم یقینی طور پر حسن نصر اللہ کے قتل کا بدلہ لیں گے ۔ اسرائیل جان لے ہمارے پاس دفاع کا پورا حق موجود ہے جو کسی بھی صورت میں کیا جائے گا ۔

حزب اللہ کے نائب سربراہ کا کہنا تھا کہ شہادتیں ہمیں حق کے راستے سے نہیں ہٹا سکتیں۔ انہوں نے فلسطینیوں کی مسلسل حمایت کا عزم ظاہر کیا۔

شیخ نعیم قاسم نے کہا کہ اسرائیل ہماری فوجی صلاحیتوں پر اثر انداز نہیں ہو سکا، اور یہ بھی کہا کہ کسی بھی کمانڈر کے زخمی ہونے کی صورت میں نائب کمانڈر اور متبادل موجود ہیں۔

انہوں نے اسرائیل کے خلاف جنگ جاری رکھنے کا وعدہ کیا۔ نائب سربراہ نے مزید کہا کہ گروپ لمبی جنگ کے لیے تیار ہے، ہماری اعلیٰ قیادت کے شہید ہونے سے ہماری اندر کسی قسم کا کوئی خوف نہیں اسرائیل کو منہ توڑ جواب دینے میں دیر نہیں کریں گے ۔

انہوں نے کہا کہ اگر اسرائیل زمینی حملہ کرنے کا فیصلہ کرتا ہے تو حزب اللہ کے جنگجو لڑنے اور لبنان کا دفاع کرنے کے لیے تیار ہیں ۔ یہ جنگ جس میں بہت خون ریزی ہوگی اسرائیل کی کھلم کھلا دہشت گردی کا اہم ثبوت ہے دنیا اس کو کبھی نہیں بھولے گی کہ کس طرح اسرائیل نے دنیا کا امن تباہ کیا اور ہمارے بچوں کو شہید کیا ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے