English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

حسن نصراللہ کی شہادت بہت بڑاسانحہ ہے‘ مشاہد حسین سید

القمر

اسلام آباد (اسٹاف رپورٹر) سینیٹر مشاہد حسین سید نے کہا ہے کہ حزب اللہ کے سربراہ حسن نصراللہ کی اسرائیلی حملے میں شہادت بہت بڑا سانحہ ہے، وہ مجاہد اور حریت لیڈر تھے جنہیں اسرائیل نے شہید کرکے خطے میں نہ ختم ہونے والی جنگ شروع کی ہے۔سینیٹر مشاہد حسین سید نے کہا کہ اسرائیلی حملے میں حسن نصراللہ کی موت کے بعد ایک بات واضح ہوگئی ہے کہ مشرق وسطی میں اب امن نہیں آئے گا نہ حزب اللہ کی تحریک دبے گی، فلسطینی اور لبنانی قوم دفاع کے لیے تیار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیل ایک ایک کر کے اپنے دشمنوں کو راستے سے ہٹاتا جارہا ہے، ابوقاسم کو تیونس میں شہید کیا گیا، پھر سیدعباس موسوی کو شہید کیا اور اس کے بعد شیخ احمد یاسین کو مارا گیا، کیا یہ تحریک ختم ہوگئی،حسن نصراللہ کو شہید کرکے اسرائیل نے نہ ختم ہونے والی جنگ شروع کی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے