English Al Qamar Urdu جون 27, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

عمران خان احتجاج کروا کر ریلیف لینا چاہتے ہیں،منظور وسان

القمر

کراچی(نمائندہ جسارت) پیپلزپارٹی نے رہنما منظور وسان نے عمران کے جیل میں رہنے کے بارے میں پیش گوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ مجھے محسوس ہورہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کچھ عرصہ مزیدجیل میں رہیں گے۔منظوروسان کا اپنی پیش گوئی میں کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی اسلام آباد اور مری کی ٹھنڈی ہواؤں میں پھنس چکے ہیں، عمران خان احتجاج کروا کر اپنے لیے ریلیف لینا چاہتے ہیں، مگر ریلیف دینے والے بھی بڑے پکے ہیں وہ پریشر میں نہیں آئیں گے۔انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ کے پی نے بھڑکیں مارکر بانی پی ٹی آئی اور پارٹی کو نقصان پہنچایا ہے، حکومتی سسٹم چلے گا، مگر چہرے تبدیل ہوں گے۔منظور وسان نے شہباز شریف کے متعلق پیشگوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ سمجھدار آدمی ہیں ، موجودہ حالات میں اگر کچھ کمال دکھا گئے تو بچ جائیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے