English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

مفتی منیب الرحمن کی ”الاقصیٰ ملین مارچ“کی مکمل حمایت کا اعلان، عوام سے شرکت کی اپیل

In the difficult times of the Ummah

کراچی:امیرجماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان نے غزہ میں اسرائیلی دہشت گردی و جارحیت کے ایک سال پورے ہونے اوراہل غزوہ و لبنان سے اظہار یکجہتی کے لیے اتوار6اکتوبر کوشام 3بجے شاہراہ فیصل پر ہونے والے عظیم الشان و تاریخی ”الاقصیٰ ملین مارچ“ کے سلسلے میں مہتمم دارالعلوم نعیمیہ و مفتی اعظم پاکستان مفتی منیب الرحمن سے ان کے مدرسے میں ملاقات کی اور مارچ میں شرکت کی دعوت دی۔

مفتی منیب الرحمن نے منعم ظفر خان کا خیر مقدم کرتے ہوئے  اور الاقصیٰ ملین مارچ کی پرزور حمایت کا اعلان کرتے ہوئے عوام سے بھرپورشرکت کی اپیل کی۔

مفتی منیب الرحمن نے کہاکہ اسرائیل غزہ کے مسلمانوں پر ظلم کررہا ہے،اہل غزہ و فلسطین سے اظہار یکجہتی ہمارا دینی، ملی،قومی اور ایمانی فریضہ ہے، اسرائیل امریکا کی پشت پناہی سے درندہ بن چکا ہے اورغرور میں مبتلا ہے، غزہ میں خونی کھیل ایک سال سے جاری ہے۔

مفتی منیب الرحمن کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے  امیرجماعت اسلامی کراچی نے کہاکہ ایک سال سے زائد عرصہ گزرچکا ہے اس کے باوجود اہل غزہ جرات و استقامت کے ساتھ اسرائیل کے خلاف ڈٹے ہوئے ہیں، اسرائیل نے حماس کے سربراہ اسماعیل ہانیہ کو بھی شہید کردیا لیکن فلسطینیوں کے حوصلے پست نہیں ہوئے ہیں،امت مسلمہ کے عوام اہل غزہ و فلسطین کے مسلمانوں کی پشت پر کھڑے ہیں۔

منعم ظفر خان نے کہاکہ  بد قسمتی سے عالم اسلام کے حکمرانوں کو جو کردار ادا کرناچاہیئے تھا وہ انہوں نے نہیں کیا۔حکمرانوں کی بزدلی اور بے حمیتی نے ہی اسرائیل کو اتنی ہمت اور طاقت دی ہے کہ اب وہ اپنی جارحیت اور دہشت گردی کا دائرہ وسیع کررہا ہے اور لبنان میں حملہ کر کے اس نے حزب اللہ کے سربراہ حسن نصر اللہ کو بھی شہید کردیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے