میرپورخاص(بیورورپورٹ) انٹرنیز سبجیکٹ اسپیشلسٹ اساتذہ کو مستقل کیا جائے، 725 اساتذہ کو برطرف کر کے بیروزگار کر دیا گیا ہے جبکہ 795 اسامیاں خالی ہیں ان خیالات کا اظہار سندھ انٹرنیز سبجیکٹ اسپیشلسٹ کے رہنماوں خالد بھٹی، سنیل کوٹک، سلمیٰ، عبدالغنی اور دیگر نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا انھوں نے مزید کہا کہ ہم گزشتہ دو سال سے گورنمنٹ ہائر سکینڈری اسکولوں میں اپنی ڈیوٹی سرانجام دے رہے ہیں جبکہ سیکریٹری ایجوکیشن نے 725 سبجیکٹ اسپیشلسٹ کو ہٹانے کا لیٹر جاری کر کے انہیں بیروزگار کر دیا ہے جبکہ صوبے کے ہائیر سیکنڈری اسکولوں میں 795 سبجیکٹ اسپیشلسٹ اساتذہ سیٹیں خالی ہیں ان آسامیوں پر ہمیں بھرتی کیا جائے ہم گزشتہ دو سال سے سندھ کے دور دراز کے علاقوں میں طالبعلموں کو پڑھا رہے ہیں جب کہ ہم نے امتحانات میں ایکسٹرنل کی ڈیوٹی بھی سرانجام دے چکے ہیں انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری، وزیر اعلیٰ سندھ، صوبائی وزیر تعلیم سے پرزور مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ اس معاملے کا فوری نوٹس لیا جائے اور ہمیں بے روزگاری سے بچایا جائے دیگر صورت میں احتجاج کا دائرہ وسیع کیا جائے گا۔
