English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

حزب اللہ کا 25 اسرائیلی افسروں اور اہلکاروں کی ہلاکت کا دعوی

 بیروت:اسرائیل کی بڑھتی ہوئی  جارحیت کو  روکنے کے لیے لبنان میں مزاحمتی تنظیم حزب اللہ نےاسرائیل کے افسران سمیت 25 سے زائد صیہونی اہلکاروں کو جہنم رسید  جبکہ 130 کے قریب کو زخمی کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق حزب اللہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ جنوبی لبنان میں اسرائیلی فوج کی زمینی دراندازی کے آغاز سے لے کر اب تک اسرائیلی ایلیٹ یونٹ کے 25سے زائد افسران اور فوجی ہلاک اور 130سے زائد زخمی ہو چکے ہیں۔

انہوں نے مزید کہاکہ ان میں سے کچھ ہلاکتوں کو اسرائیل نے تسلیم کیا ہے اور آنے والے دنوں میں پتہ چل جائے گا کہ اس نے کتنی ہلاکتوں کو چھپایا ہے،حزب اللہ نے اسرائیلی فوجیوں کی چھانیوں، فوجی مقامات اور لبنانی سرحد کے قریب بستیوں کو توپ خانے کے گولوں، میزائلوں اور بھاری مشین گنوں سے مسلسل نشانہ بنانے کی بھی دعوی کیا۔

 حزب اللہ نے گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران جنوبی لبنان کے دیہاتوں میں گھسنے والی اسرائیلی افواج کے ساتھ اپنے فوجی تصادم کے نتائج کا جائزہ لیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے