English Al Qamar Urdu جون 26, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

فضل الرحمن سے ن لیگ اور پی پی کے مشترکہ وفد کی ملاقات مجوزہ آئینی ترمیم پر گفتگو

القمر

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کے مشترکہ وفد نے ملاقات کی۔ نائب وزیراعظم اسحاق ڈار، شیری رحمان، نیر بخاری، نوید قمر اور دیگر پر مشتمل وفد اسلام آباد میں مولانا فضل الرحمان کے گھر پہنچا جہاں ملاقات ہوئی۔ ذرائع کے مطابق ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال اور مجوزہ 26 ویں آئینی ترمیم کے مسودے پر گفتگو ہوئی۔ ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو میں ڈپٹی وزیراعظم اسحاق ڈارکا کہنا تھاکہ غزہ اور فلسطین کے معاملے پر ایوان صدر میں آج (پیر کو) سہہ پہر 3 بجے اے پی سی ہوگی، مولانا فضل الرحمان کو اے پی سی میں شرکت کی دعوت دینے آئے تھے‘ مولانا فضل الرحمان کل ایوان صدر میں یوم غزہ کانفرنس میں شرکت کریں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے