English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

اسرائیل کو صرف فوج زندہ نہیں رکھ سکتی، فرانس کا انتباہ

پیرس:فرانس نے کہا ہے کہ اسرائیل کو صرف فوج کے ذریعے بقا سے ہم کنار نہیں رکھا جاسکتا۔ اگر اسرائیلی قیادت چاہتی ہے کہ ملک سلامت رہے اور اُس کے وجود کے لیے خطرات ختم ہوں تو اُسے سفارتی طریقے اپنانے ہوں گے۔

یہ بات فرانس کے وزیرِخارجہ ژاں نوئل بیرٹ نے مشرقِ وسطیٰ کے چار روزہ دورے کے اختتام پر پیر کو اسرائیل میں اپنے ہم منصب اور دیگر حکام سے گفت و شنید کے بعد میڈیا بریفنگ میں کہی۔ فرانسیسی وزیرِخارجہ نے کہا کہ پیرس لبنان اور غزہ میں جنگ بندی کے لیے بھرپور سفارتی کوششیں جاری رکھے گا۔

بیرٹ نے کہا کہ صرف طاقت کے ذریعے اسرائیل کی بقا کی ضمانت نہیں دی جاسکتی۔ عسکری کامیابی کبھی حقیقی سیاسی تناظر کا متبادل نہیں ہوسکتی۔

مقبوضہ بیت المقدس میں پریس بریفنگ کے دوران ژاں نوئل بیرٹ نے کہا کہ اگر یرغمال بنائے جانے والے اسرائیلیوں کو وطن واپس لانا ہے تو اسرائیلی قیادت کو سفارت کاری کا آپشن اپنانا پڑے گا۔ یہ بات بہت عجیب سی ہے کہ ایک طرف ہتھیاروں کی سپلائی بھی جاری رہے اور دوسری طرف جنگ بندی کا راگ بھی الاپا جائے۔ فرانس کو بھی اسرائیل کی بقا کے حوالے سے فکر لاحق ہے مگر ساتھ ہی ساتھ غزہ کے شہریوں کی پریشانی اور اذیت کا خاتمہ بھی تو لازم ہے۔ اور اب تو جنوبی لبنان میں بھی تباہی کا بازار گرم ہے۔

فرانس نے ستمبر کے دوران امریکا کے ساتھ مل کر غزہ اور جنوبی لبنان میں جنگ بندی کے لیے غیر معمولی نوعیت کی کوششیں کی ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے