English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

بھارتی فضائیہ کا ائر شو فلاپ، گرمی سے 5ہلاک ،100اسپتال منتقل

بھارتی فضائی کے شو کے دوران ساحل پر تماشائی کڑی دھوپ میں کھڑے ہیں

نئی دہلی (انٹرنیشنل ڈیسک) بھارتی شہر چنائے میں فضائیہ کے ایرشو کے دوران ہیٹ اسٹروک سے 5 افراد ہلاک ہوگئے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق چنائے کے مرینا ساحل پر بھارتی ائر فورس کے ائر شو میں بد نظمی کا واقعہ پیش آیا۔ تماشائیوں کو ساحل پرائرشو دیکھنے کے لیے 3 گھنٹے دھوپ میں کھڑے رہنا پڑا اور شو کے اختتام پر خارجی راستوں پر بھی افراتفری رہی جس کے دوران لوگوں کی اموات ہوئیں۔ مقامی میڈیا رپورٹس کے مطابق ہیٹ اسٹروک اور بدنظمی کے باعث 5 افراد ہلاک جبکہ 100 سے زائد افراد کو اسپتال میں داخل کرانا پڑا۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ائر شو کی جگہ پر تماشائیوں کے لیے پینے کے پانی کے انتظامات تک نہیں تھے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق حادثے کے بعد بھارتی ائر فورس کے انتظامات پر بھی سوالات اٹھائے جارہے ہیں کیونکہ فضائیہ نے ائر شو میں 15 لاکھ لوگوں کی شرکت کا کہہ کر نیا ورلڈ ریکارڈ بنانے کا عزم کیا تھا۔ دوسری جانب شہری انتظامیہ بھی شہریوں کو میٹرو بس اور ٹرین کے ذریعے ٹرانسپورٹ کی سہولت دینے میں ناکام رہی ۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے