English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

بدین: انفرا اسٹرکچر کی بہتری، عوامی خدمات کی فراہمی کے سلسلے میں سیمینار

القمر

بدین (نمائندہ جسارت) بدین سٹی ماسٹر پلان شہری انفرا اسٹرکچر کی بہتری، عوامی خدمات کی فراہمی اور پائیدار ترقی کو فروغ دینے کے سلسلے میں میونسپل کمیٹی کے زیر اہتمام اور محکمہ پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ سندھ کی جانب سے جیم خانہ میں سیمینار کا انعقاد۔ شہری علاقائی پالیسی اور اسٹریٹجک منصوبہ بندی کی اہمیت مدنظر رکھتے ہوئے محکمہ منصوبہ بندی و ترقیات، حکومت سندھ نے سندھ بھر کے شہری علاقوں کی ترقی کے لیے نیا منصوبہ پیش کیا ہے۔ منصوبے کا مقصد شہری انفرا اسٹرکچر کی بہتری، عوامی خدمات کی فراہمی اور پائیدار ترقی کو فروغ دینا ہے۔ اس سلسلے میں میونسپل کمیٹی کے زیر اہتمام محکمہ پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ سندھ کی جانب سے جم خانہ میں اہم سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے ڈائریکٹر جنرل پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ امتیاز بھٹی نے کہا میونسپل کمیٹی کے ماسٹر پلان کا یہ منصوبہ بدین کی ترقی میں ایک سنگ میل ثابت ہوگا، اس کے تحت جدید شہری منصوبہ بندی کے اُصولوں کے مطابق سڑکوں، پانی کی فراہمی، سیوریج و ڈرینیج اور دیگر بنیادی سہولیات کو مدنظر رکھتے ہوئے 2037 تک کی پلاننگ کو یقینی بنایا جائے گا۔ مزید برآں انہوں نے کہا کہ حکومت سندھ اسٹریٹجک منصوبہ بندی کے ذریعے پائیدار ترقی کے اہداف کو حاصل کرنے کی کوشش کر رہی ہے تاکہ شہری علاقوں میں معیار زندگی بہتر ہو اور معاشی ترقی کو فروغ ملے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے