لاہور ( آن لائن) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے ریئر ایڈمرل اظہر محمود کی سربراہی میں پاکستان نیول وار کالج کے وفد نے ملاقات کی،118رکنی وفد میں پاکستان نیوی کے علاوہ 16 دوست ممالک کے افسران بھی شامل تھے۔ مریم نواز نے اس موقع پر گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ پنجاب میں آرٹیفیشل انٹیلی جنس یونیورسٹی کا آغاز جلد کررہے ہیں۔ آئی ٹی سٹی کا پروجیکٹ چند ماہ میں شروع ہوجائے گا، اپنے تمام مہمانوں خاص طور پر غیر ملکی افسران کا لاہور میں خیر مقدم کرتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ ہم مثبت تبدیلیاں لانا چاہتے ہیں خوشحال پنجاب ہماری منزل ہے۔ عوام کو خوش دیکھنا میرے لیے ایوارڈ کے مترادف ہے۔ انہوں نے کہا کہ خالص نیت کے ساتھ کی جانے والی ہر کوشش کامیابی سے ہمکنار ہوتی ہے ۔ مریم نواز نے اس موقع پر سعودی عرب، یمن اور نائیجریا کے نیول افسران کے سوالا ت کے جواب بھی دیے اورعالمی سطح پربدلتی صورتحال کے تناظر میں دفاعی میدان میں جدید ٹیکنالوجی کی ضرورت پر زوردیا۔
