حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر) مانجھند کے گاؤں ڈیتھاکے رہائشی خدادانو ڈیتھو نے پریس کلب میں اپنے رشتہ داروں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے الزام عائد کیا کہ بااثر افراد لیاقت میمن، اشفاق میمن، صادق عمرانی، صحافی یوسف عمرانی ہماری آبائی زمین 75ایکٹر اراضی واقعہ گورچانی پر قبضہ کرنے کی کوشش کررہے ہیں مذکورہ زمین ہماری ملکی ہے۔ انہوں نے الزام لگایا کہ مذکورہ افراد ایک گینگ ہے جو منشیات فروشی سمیت دیگر جرائم اور قبضہ کرنے میں بھی ملوث ہیں۔ انہوں نے کہا کہ زمین کی ملکیت کا کیس عدالت میں چل رہا ہے، جبکہ زمین کے اصل کاغذات ان کے پاس موجود ہیں، انہوں نے ڈی آئی جی حیدرآباد، ایس ایس پی جامشورو سے اپیل کی کہ وہ اس معاملے کا نوٹس لے کر انصاف اور تحفظ فراہم کریں اور قبضہ گروپ سے نجات دلائی جائے۔
