English Al Qamar Urdu جون 27, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

بھارت کے معروف سیاستدان اور سابق وزیر بابا صدیقی قاتلانہ حملے میں جاں بحق

businessman arrested

نئی دہلی: بھارت کے معروف سیاستدان اور سابق وزیر بابا صدیقی قاتلانہ حملے میں جاں بحق ہو گئے۔

بین الاقوامی خبر رساں اداروں کے مطابق ممبئی میں بابا صدیقی کو بینڈرا کے علاقے میں واقع ان کے بیٹے کے آفس کے نزدیک گولیاں مار کر قتل کردیا گیا۔ بابا صدیقی نیشنلسٹ کانگریس پارٹی کے رہنما تھے، انہیں گولیاں لگنے کے بعد تشویش ناک حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا، تاہم وہ جانبر نہیں ہو سکے۔

بھارتی پولیس کے مطابق حملہ کرنے والوں نے باباصدیقی کو ان کے صاحبزادے ذیشان کے آفس کے نزدیک حملے میں نشانہ بنایا۔ بابا صدیقی کو 6 گولیاں لگیں۔ دوسہرا کے علاقے میں پیش آنے والے واقعے میں بابا صدیقی کے ایک ساتھی بھی زخمی ہوئے۔

حکام نے پولیس سے واقعے کی رپورٹ طلب کرتے ہوئے فوری کارروائی کی ہدایت کی ہے جب کہ پولیس نے 2 مشتبہ افراد کو بھی گرفتار کیا ہے جن میں سے ایک کا تعلق یو پی اور دوسرے کا ہریانہ سے بتایا جاتا ہے جب کہ ملزمان کا تیسرا ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے