English Al Qamar Urdu جون 27, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

محکم� زراعت کا کارنام�،راڈ مین جعلی سازی کے ذریعے 20گریڈ کا ا�سر بن گیا

القمر

حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر)سماجی تنظیم انٹر گیٹو ہیومن رائٹس کی جانب سے ڈی جی ایگریکلچر بجٹ اینڈاکائونٹ کے خلاف حیدراآباد پریس کلب کے سامنے تنظیم کے رہنما اقبال ترک اور دیگر کی قیادت میں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا ۔اس موقع پر انہوں نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ محکمہ زراعت سندھ کے انجینئرنگ ونگ میں مقرر امداد میمن جو کہ محکمہ زرات میں راڈ مین کے طور پر مقرر ہوا تھا لیکن اب غیر قانونی اور سیاسی اثر رسوخ کے ذریعے ڈی جی ایگریکلچر بجٹ اینڈ اکائونٹ کی 20گریڈ کی پوسٹ پر پہنچ چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ امداد میمن کے خلاف نیب اینٹی کرپشن سمیت مختلف اداروں میں کرپشن کے کیس چل رہے ہیں۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ امداد میمن محکمہ زراعت کو اربوں روپے کا چونا لگا کر سندھ کا پیسہ لوٹ رہا ہے۔ انہوں نے چیف جسٹس آف سندھ ہائی کورٹ سے اپیل کی کہ محکمہ زراعت سندھ میں ار بوںرو پے کی کرپشن کرنے والے امداد میمن کے خلاف قانونی کاروائی کر کے سندھ کا پیسہ واپس کرایا جائے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے