English Al Qamar Urdu جون 26, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

پاکستان کی مہمان نوازی نے متاثر کیا: چینی وزیرِ اعظم

اسلام آباد: عوامی جمہوریہ چین کے وزیرِ اعظم لی چیانگ نے کہا ہے کہ جیسے ہی میں جہاز سے اترا، مجھے گرم جوشی سے خوش آمدید کہا گیا پاکستان کی مہمان نوازی نے متاثر کیا۔

ان خیالات کا اظہار کرتے ئوئے چینی وزیراعظم لی چیانگ کا کہنا تھا کہ پاکستانی وزیرِ اعظم شہباز شریف کی دعوت پر پاکستان کا دورہ کرنے پر اور شنگھائی تعاون تنظیم سربراہان حکومت کی 23 ویں میٹنگ میں شرکت کرنے پر بہت خوشی ہے۔

چینی وزیرِ اعظم نے کہا ہے کہ چینی عوام پاکستان کو بہت پسند کرتے ہیں پاکستان ایک اہم ترقی پذیر ملک، ابھرتی ہوئی منڈی اور بڑا مسلم ملک ہے، پاکستان چین کا ہر موسم کا اسٹریٹجک تعاون کرنے والا ساتھی اور آہنی دوست ہے۔ 73 سال میں دونوں ممالک نے مستقل اعتماد قائم رکھا ہے۔

لی چیانگ کا کہنا ہے کہ چین پاکستان تعلقات دوطرفہ ریاستی تعلقات کی ایک عمدہ مثال بن گئے ہیں۔

یاد رہے کہ پاکستان 15 اور 16 اکتوبر کو شنگھائی تعاون تنظیم کے رکن ممالک کے سربراہانِ حکومت کی کونسل کے 23 ویں اجلاس کی میزبانی کرے گا جو وزیراعظم شہبازشریف کی زیرصدارت جناح کنونشن سینٹر میں منعقد ہوگا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے