English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

شیخ حسینہ واجد کے وارنٹِ گرفتاری جاری

القمر

ڈھاکہ : بنگلہ دیش ٹریبونل نے شیخ حسینہ واجد کے خلاف گرفتاری کا وارنٹ جاری کر دیا۔

بنگلہ دیش کے انٹرنیشنل کرائمز ٹریبونل نے سابق وزیر اعظم شیخ حسینہ اور عوامی لیگ کے سرکردہ لیڈروں سمیت 45 دیگر کے خلاف گرفتاری کے وارنٹ جاری کیے ہیں۔

ان تمام پر حالیہ مہینوں میں بڑے پیمانے پر شروع ہوئی طلبا کی تحریک کے دوران انسانیت کے خلاف مبینہ جرائم کو انجام دینے کا الزام ہے۔

بنگلہ دیشی اخبار کے مطابق چیئرمین جسٹس محمد غلام مرتضی مجمدار کی سربراہی میں ٹربیونل نے یہ احکامات استغاثہ کی جانب سے ٹربیونل میں دو درخواستیں دائر کرنے کے بعد دیے۔

ان درخواستوں میں حسینہ واجد اور ان کی پارٹی کے کچھ لیڈران کے خلاف وارنٹ گرفتاری کی درخواست کی گئی تھی۔ ٹریبونل نے متعلقہ حکام کو حسینہ سمیت 46 افراد کو 18 نومبر تک گرفتار کرنے کے بعد اس کے سامنے پیش کرنے کی ہدایت کی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے