English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

امریکا اور برطانیہ کا یمن پر حملہ، پہلی بار B-2 بمبار استعمال

صنعا: امریکا اور برطانیہ نے غزہ کے مظلوم عوام کی حمایت میں اپنے موقف پر عرب غریب ملک پر ایک نئی جارحیت کے طور پر رات کی تاریکی میں یمن پر کئی فضائی حملے کر دیے جس میں پہلی بار میں B-2 بمبار کا استعمال کیا گیا ۔

یمن کے المسیرہ ٹیلی ویژن نیٹ ورک نے کہا کہ امریکی اور برطانیہ کی جارحیت نے دارالحکومت صنعا کے شمال اور جنوب میں الحفا اور جربن کے علاقوں کو 6 فضائی حملوں سے نشانہ بنایا ہے ۔

#Breaking
A Yemeni military source to #Al_Mayadeen: The use of B-2 stealth bombers indicates American panic due to fear of #Yemen possessing surprise air weapons, and any American-British strikes weapons will not succeed in neutralizing the strategic weapons prepared and… pic.twitter.com/XYZWAO04VW

— ⚡️🌎 World News 🌐⚡️ (@ferozwala) October 17, 2024

ٹیلی ویژن نیٹ ورک نے یہ بھی کہا کہ جنگی طیاروں نے یمن کے شمال مغربی شہر صعدہ کے ساتھ ساتھ شہر کے مشرق میں واقع کاہلان اور العبلہ کے علاقوں کو بھی نشانہ بنایا ہے۔

American and British forces launched six airstrikes in Yemen, hitting targets in northern and southern Sana’a pic.twitter.com/EK6OIGXpf6

— Palestine Highlights (@PalHighlight) October 17, 2024

امریکی وزیر دفاع لائیڈ آسٹن نے کہا کہ امریکی فوج نے “B-2 اسٹیلتھ بمبار طیارے استعمال کیے ہیں، اور دعویٰ کیا ہے کہ حملوں میں مبینہ طور پر زیر زمین ہتھیاروں کے ذخیرہ کرنے کی پانچ تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا تھا۔

یہ حملے امریکی جارحیت کے آغاز کے بعد پہلی بار ہوئے ہیں جب امریکا نے یمن پر حملہ کرنے کے لیے اسٹیلتھ بمبار کا استعمال کیا ہے۔

لائیڈ آسٹن نے کہا کہ انہوں نے صدر جو بائیڈن کی ہدایت پر حملوں کی اجازت دی تاکہ حوثیوں کی صلاحیتوں کو مزید کم کیا جا سکے ۔

مقبوضہ علاقوں میں اسرائیلی اہداف اور بحیرہ احمر میں اسرائیل جانے والے جہازوں کے خلاف غزہ کی حامی کارروائیوں کے ایک سال سے زیادہ کے عرصے کے بعد اس طرح کے حملے کیے گئے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے