English Al Qamar Urdu جون 26, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

کالج کی طالبہ سے زیادتی کا کوئی ثبوت نہیں ملا، خصوصی کمیٹی نے وزیراعلی کو رپورٹ دیدی

PTI terrorist group

لاہور: میں نجی کالج کی طالبہ سے زیادتی کے معاملے پر بنائی گئی خصوصی کمیٹی نے اپنی رپورٹ وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کو پیش کردی۔

 رپورٹ کے مطابق کالج میں لڑکی سے زیادتی کا کوئی ثبوت نہیں ملا اور نہ ہی مبینہ زیادتی کا کوئی عینی شاہد ملا ہے، کالج انتظامیہ اس معاملے سے نمٹنے میں ناکام رہی اور پرنسپل کا بچوں پر کوئی کنٹرول نہیں تھا۔

ذرائع کے مطابق کمیٹی نے 28 کے قریب طلبا اور طالبات کے انٹرویو کیے جس میں طلبا اور طالبات نے بیان میں ادھر ادھر سے سننا بتایا،آئی سی یو میں رہنے والی لڑکی سے بھی تفصیلی بات کی گئی، 2 اکتوبر کو زخمی ہونے والی لڑکی کو گھر میں گرنے سے چوٹ آئی۔

ذرائع کے مطابق کمیٹی نے ہنگامہ آرائی اور افواہ پھیلانے والوں کے ٹرائل خصوصی عدالت میں کرنے کی سفارش کی ہے اور سائبرکرائم کاجانچ پڑتال کا ڈیپارٹمنٹ پنجاب میں بنانے کی بھی سفارش کی گئی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے