English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

چیف جسٹس آف پاکستان ریٹائرمنٹ سے قبل چیمبر ورک پر چلے گئے

Form 45 has no importance in front of votes

اسلام آباد: چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسی ریٹائرمنٹ سے قبل چیمبر ورک پر چلے گئے جہاں وہ فیصلے تحریر کریں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ چیمبر ورک کے دوران فیصلے لکھیں گے،چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ 25 اکتوبر کو ریٹائرڈ ہوجائیں گے۔

 چیف جسٹس کے چیمبر ورک پر جانے کے بعد سینئر ترین جج جسٹس منصور علی شاہ کا بینچ کمرہ عدالت نمبر ایک میں منتقل کردیا گیا ہے جن کے ساتھ جسٹس عائشہ ملک اور جسٹس عقیل بلال عباسی شامل ہیں۔

واضح رہے کہ نئے چیف جسٹس کے تقررکیلئے 3 سینئر ججز کے ناموں پر پارلیمانی کمیٹی آج غور کرے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے