کراچی: تجارتی شہر کراچی کے معروف مدرسہ جامعہ الرشید نے آج مفتی طارق مسعود پر حملے کے دعوے کی خبر کو من گھڑت اور بے بنیاد قرار دیا ہے۔
اس سے قبل یہ افواہیں تھیں کہ مفتی طارق مسعود کراچی کے قریب گھگھر پھاٹک میں ان کی گاڑی پر مسلح حملے میں شدید زخمی اور ان کا ڈرائیور جاں بحق ہو گئے تھے۔
تاہم جمعیت الرشید کراچی کے ترجمان مولانا محمد ندیم نے واقعے کی تردید کرتے ہوئے خبر کو من گھڑت اور بے بنیاد قرار دیا۔

کومیل احمد نے سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ کی جس میں لکھا تھا کہ جامعہ الرشید سے بھائی عبدالودود سے تصدیق کر لی ہے کہ مفتی صاحب پر کسی قسم کا کوئی حملہ نہیں ہوا یہ سوشل میڈیا پر ایک جعلی خبر گردش کر رہی ہے انہوں نے عوام سے اپیل کی پے کہ اس طرح کی بے بنیاد خبروں کو مزید شئر کر نے سے پہلے اس کی تصدیق کرلیا کریں ۔
انہوں نے کہا کہ مفتی طارق مسعود صاحب سلامت ہیں اور ایسا کوئی واقعہ پیش نہیں آیا۔

