English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

9مئی مقدمات،عمران خان کی ضمانت کی درخواستوں کی سماعت 2 نومبر تک ملتوی

undergo polygraph, voice matching test

لاہور کی انسداد دہشت گردی کی عدالت نے بانی پی ٹی آئی اور سابق وزیراعظم عمران خان کے خلاف درج 9 مئی کے جلا گھیرا کے مقدمات میں ضمانت کی درخواستوں کی سماعت 2 نومبر تک ملتوی کردی۔

انسداد دہشت گردی کی عدالت میں بانی پی ٹی آئی کے خلاف 9مئی کے جلا گھیرا کے مقدمات میں ضمانت کی درخواستوں کی سماعت ہوئی۔

لاہور کی انسداد دہشت گردی کی عدالت کے جج منظر علی گل نے درخواستوں کی سماعت کرتے ہوئے وکلا کو ہدایت کی کہ وہ آئندہ سماعت پر ضمانتوں پر دلائل مکمل کریں۔

عدالت نے سماعت 2 نومبر تک ملتوی کردی۔بانی پی ٹی آئی نے جناح ہاس ،عسکری ٹاور سمیت دیگر مقدمات میں ضمانت کی درخواستیں دائر کر رکھی ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے