English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

موجودہ ماحولیاتی پالیسیوں سے درجہ حرارت 3.1 ڈگری سینٹی گریڈ بڑھنے کا خطرہ

نیویارک:اقوام متحدہ نے خبردار کیا ہے کہ اگر حکومتوں نے ماحولیاتی تبدیلی کے خلاف فوری اور موثر اقدامات نہ کیے تو صدی کے آخر تک زمین کا درجہ حرارت 3.1 ڈگری سینٹی گریڈ (5.6 ڈگری فارن ہائیٹ) تک بڑھ سکتا ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق  اقوام متحدہ نے ماحولیاتی تبدیلی کے حوالے باقاعدہ ایک رپورٹ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ   یہ حد پیرس معاہدے کے اہداف سے کہیں زیادہ ہے، جو درجہ حرارت کو 1.5 سے 2 ڈگری سینٹی گریڈ تک محدود رکھنے کا مطالبہ کرتا ہے۔اقوام متحدہ کی ایک حالیہ رپورٹ کے مطابق 2022 اور 2023 کے درمیان عالمی گرین ہاؤس گیسوں کے اخراج میں 1.3 فیصد اضافہ ہوا، جس کے بعد یہ اخراج 57.1 گیگاٹن کاربن ڈائی آکسائیڈ کے مساوی تک پہنچ گیا ہے۔

 اگرچہ کئی ممالک نے مستقبل میں اقدامات کے وعدے کیے ہیں، لیکن موجودہ پالیسیوں کے تحت درجہ حرارت میں اضافے کو روکنا مشکل نظر آتا ہے۔یہ اجلاس اقوام متحدہ کے پیرس معاہدے کے اہداف کے حصول کی کوششوں میں ایک اہم موڑ ثابت ہو سکتا ہے، جس کا مقصد زمین کو ماحولیاتی تباہی سے بچانا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے