ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

معذور افراد کیلیے شہر بسانے پر کام کررہے ہیں، مراد علی شاہ

کراچی (آن لائن)وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ ڈاؤن سینڈروم بیماری نہیں بلکہ جینیاتی حالت ہے، اس حوالے غلط فہمیاں دور کرنے اور باصلاحیت افراد کی صلاحیتوں سے فائدہ اٹھانے کی ضرورت ہے۔وزیراعلیٰ سندھ ٹیپو سلطان روڈ پر آڈیٹوریم میں کراچی ڈاؤن سینڈروم پروگرام کی دسویں سالگرہ کے موقع پر کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے۔ کانفرنس کا نعرہ تھا ’’ مشترکہ کل کی جانب قدم ‘‘ سیکرٹری ڈی ای پی ڈی طحہ فاروقی اور دیگر بھی اس موقع پر موجود تھے۔ مراد علی شاہ نے ڈاؤن سینڈروم کا شکار افراد کے لیے حکومت سندھ کی کوششوں پر روشنی ڈالی اور بتایا کہ سندھ امپاورمنٹ آف پرسنز وتھ ڈس ایبلٹیز ایکٹ 2018ء کی منطوری کے بعد رہنما آلات، ووکیشنل ٹریننگ اور آگاہی مہمات کے لیے فنڈز مختص کیے گئے ہیں۔ وزیراعلیٰ سندھ نے یہ بھی بتایا کہ حکومت کورنگی میں تمام قسم کے معذور افراد کیلیے ایک شہر بسانے کے منصوبے پر کام کر رہی ہے جس کے لیے 5 ارب روپے کا ابتدائی فنڈ بھی مختص کردیا گیا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں