English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

حکومت متنازع 26 ویں آئینی ترمیم واپس لے: لیاقت بلوچ

The people

لاہور: نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ حکومت 27 ویں آئینی ترمیم نہیں متنازع 26 ویں آئینی ترمیم واپس لے۔

اپنے بیان میں نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ کا کہنا ہے کہ 26 ویں آئینی ترمیم کے بعد عدلیہ، اسٹیبلشمنٹ اور پارلیمنٹ کا ٹکرا وسیع ہو رہا ہے۔

نائب امیر جماعت اسلامی نے کہا ہے کہ انشا اللہ کشمیریوں کیلئے آزادی کا سورج ضرور طلوع ہوگا بھارت کے مقبوضہ کشمیر میں غیر قانونی قبضے کیخلاف ملک بھر میں یوم سیاہ منایا گیا تحریک آزادی کشمیر 77 برس سے جاری ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ عالمی برادری اقوام متحدہ کے مطابق مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے کردار ادا کرے، کشمیری عوام پر 9 لاکھ سے زائد بھارتی فوج مظالم ڈھا رہی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے