English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

حزب اللہ نے نعیم قاسم کو مقتول رہنما نصراللہ کی جگہ منتخب کر لیا

بیروت: اسلامی مزاحمتی گروپ حزب اللہ نے اپنے نائب سربراہ نعیم قاسم کو مقتول سیکریٹری جنرل حسن نصراللہ کی جگہ منتخب کرنے کا اعلان کیا ہے۔ نصراللہ کو ایک ماہ قبل بیروت کے جنوبی مضافات میں ہونے والے اسرائیلی فضائی حملے میں شہید کیا گیا تھا۔

حزب اللہ کے شوریٰ کونسل نے نعیم قاسم کو اپنے قائم کردہ اصولوں کے مطابق سیکریٹری جنرل منتخب کیا۔ نعیم قاسم کو 1991 میں اس وقت کے سیکریٹری جنرل عباس الموسوی نے نائب سربراہ مقرر کیا تھا، جو اگلے سال اسرائیلی حملے میں شہید ہوگئے تھے۔

شہید حسن نصراللہ کی قیادت کے دوران نیعم قاسم نے ایک اہم کردار ادا کیا، اور وہ حزب اللہ کے معروف ترجمانوں میں شامل رہے ہیں، جنہوں نے گزشتہ سال اسرائیل کے ساتھ سرحدی جھڑپوں کے دوران بین الاقوامی میڈیا کے ساتھ کئی انٹرویوز دیے۔

حسن نصراللہ کی شہادت 27 ستمبر کو ہوئی، اور ایک ہفتے بعد سینئر حزب اللہ رہنما ہاشم صفی الدین بھی اسرائیلی حملوں میں شہید ہو گئے، جنہیں شہید حسن نصراللہ کا ممکنہ جانشین سمجھا جا رہا تھا۔

نعیم قاسم نے حسن نصراللہ کی شہادت کے بعد تین ٹیلی ویژن خطاب کیے ہیں، جن میں 8 اکتوبر کو کیا جانے والا خطاب خاص طور پر قابل ذکر ہے، جس میں انہوں نے لبنان کے لیے جنگ بندی کی کوششوں کی حمایت کا اعلان کیا۔ یہ انتخاب حزب اللہ کی قیادت میں ایک نئے باب کا آغاز ہے، جو کہ موجودہ حالات میں اہمیت رکھتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے