English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

پولیو ورکرز پر حملہ قوم کے مستقبل پر حملہ ہے: شیری رحمان

lost their jobs

اسلام آباد: پاکستان پیپلز پارٹی کی سینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہ پولیو ورکرز پر حملہ قوم کے مستقبل پر حملہ ہے۔

پاکستان پیپلز پارٹی کی سینیٹر شیری رحمان کا اپر اورکزئی کے علاقے ڈبوری بادام کلے میں انسدادِ پولیو ٹیم پر فائرنگ کی مذمت کرتے ہوئے کہنا تھا کہ معصوم بچوں کو پولیو سے بچانے والوں پر حملہ ناقابلِ قبول ہے، حملہ آوروں کو گرفتار اور کٹہرے میں لا کر سخت ترین سزا دی جائے۔

شیری رحمان نے کہا ہے کہ فائرنگ سے پولیو ٹیم کی حفاظت پر مامور پولیس اہلکار شہید اور دوسرا زخمی ہوا، شہید اور زخمی پولیس اہلکاروں کے خاندانوں سے دلی ہمدردی ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ رواں سال پولیو سے متاثرہ بچوں کی تعداد 40 ہو گئی جو انتہائی تشویش ناک ہے، پولیو ورکرز کی حفاظت یقینی بنانے کے لیے اقدامات کیے جائیں۔

پیپلز پارٹی کی رہنما نے مزید کہا ہے کہ پاکستان نے پولیو کے خلاف جنگ میں ایک طویل سفر طے کیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے