English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

بانی پی ٹی آئی پر تمام مقدمات ڈیڑھ ماہ میں ختم ہو جائیں گے، بیرسٹر سیف کا دعویٰ

all the cases against founder PTI will be over

ایبٹ آباد: مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر سیف نے دعویٰ کیا ہے کہ آئندہ ڈیڑھ ماہ میں بانی پاکستان تحریک انصاف پی ٹی آئی پر تمام مقدمات ختم ہو جائیں گے۔

بیرسٹر سیف نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ سابق خاتون اوّل بشریٰ بی بی سیاست میں آنے کا ارادہ نہیں رکھتیں تاہم وہ سیاست میں آئیں تو انہیں خوش آمدید کہا جائے گا۔

مشیر اطلاعات کے پی نے کہا کہ گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی کو خود علاج کی ضرورت ہے، وہ ذہنی معذوری اسپتال میں اپنا علاج کروائیں۔ شکر کریں آپ کو گورنر ہاؤس رہنے کیلیے دیا ہے، فیصل کریم کنڈی میڈیا پر رہنے کیلیے شوشے چھوڑتے ہیں۔

بیرسٹر سیف کا کہنا تھا کہ صوبائی حکومت لائف انشورنس کمپنی بنانے جا رہی ہے جہاں روزگار، تعلیم اور صحت اسکیموں کی انشورنس اسی کمپنی کے تحت ہوگی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے